ملتان: ٹرک کی ٹکر سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

Last Updated On 04 June,2018 02:42 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں بہاولپور روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، جبکہ ایم ڈی اے چوک کے قریب ہونے والے حادثے میں ایک دکاندار جاں بحق ہوگیا، مشتعل ورثاء نے ٹرک کو آگ لگا دی۔

بہاولپور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایم ڈی اے چوک کے قریب مشروب ساز کمپنی کا ٹرک موٹر سائیکلوں کو کچلتے ہوئے دکان میں جا گھسا، جس کے نتیجے میں دکاندار حسن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔حادثے کہ بعد ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایک ٹرک کو آگ لگا دی، جبکہ مشروب کی بوتلوں کو توڑ کر ایم ڈی اے چوک کو مکمل طور پر بند کر دیا۔

مشتعل مظاہرین نے پولیس کے سامنے بھی شدید احتجاج کیا اور ٹرکوں کی توڑ پھوڑ کی، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی تلاش جاری ہے۔