لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 6 سالہ بچے کی لاش برآمد، پولیس کے مطابق بچے کو رشتے دار نے گلا گھونٹ کر قتل کیا، 6 سالہ جمیل عرف مون کا گزشتہ روز اغوا کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق، 6 سالہ جمیل عرف مون کو ایک روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس نے گذشتہ روز اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بچے کا قریبی رشتہ دار ہے۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے بچے کو سروبا گارڈن سے اغوا کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر بچے کی لاش ڈیرہ چاہل سے برآمد کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو بدفعلی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تاہم حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دی جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔