فیروزوالہ: مکان سے 4 دن پرانی لاش برآمد، گلا کاٹ کر قتل کیا گیا

Last Updated On 04 June,2018 02:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیروزوالہ میں مکان سے 4 دن پرانی لاش برآمد، مقتول کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

لاہور کے نواحی علاقے فیروزوالہ میں واقع مکان سے پولیس نے محمد افضل نامی شخص کی 4 دن پرانی لاش برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق مقتول لاجپت روڈ پر مکان میں اکیلا رہتا تھا۔ نامعلوم افراد نے اس کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا، اہل محلہ نے بو آنے پر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقعہ واردات پر پہنچ کر لاش برآمد کی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔