اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں چینی انجینئر پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا، سفارتی عملے نے 12 روز پرانی لاش پمز ہسپتال منتقل کر دی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے چینی انجینئر کی شناخت جیان چن کے نام سے ہوئی ہے، چینی شہری کی ہلاکت سفارتخانے کے اندر ہوئی، انجینئر کی لاش 12 روز پرانی ہے۔
سفارت خانے کا اہلکار لاش لے کر پمز آیا تھا، مرنے والے چینی جیان چن کی عمر 37 برس تھی، جو ایک ماہ قبل پاکستان آیا تھا، وہ چینی انجینئر اس کے قبل بھی پاکستان آچکا ہے۔