اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم اور پانی کے مقدمات کی اگلے ہفتے میں سماعت مقرر کر دی۔ چیف جسٹس نے کہا ڈیموں سے متعلق تمام مقدمات آئندہ ہفتے سنیں گے، مقدمات سپریم کورٹ کی تمام رجسٹرریوں میں سنیں گے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا اب سپریم کورٹ کی سب سے بڑی ترجیح پانی ہے، پانی کی کمی سب سے بڑا مسئلہ ہے، ہم نے اپنے بچوں کو پانی نہیں دیا تو کیا دیا ؟ میں نے 32، 32 سال پرانے مقدمات نکالے ہیں، پانی پاکستان کی بقاء ہے اس حوالے سے تمام پٹیشنز نمٹائیں گے، تمام متعلقہ افراد تیار ہو جائیں۔
بیرسٹر ظفراللہ نے کہا 20 سال پانی اور ماحولیات سے متعلق کیس لڑ رہا ہوں، 48 سال سے پاکستان نے کوئی ڈیم نہیں بنایا۔ چیف جسٹس نے کہا بھارت نے ڈیم بنا لیے، نیلم اور جہلم دریا خشک ہو گئے ہیں۔