اسلام آباد: (دنیا نیوز) نامزدگی فارم سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے میں ابہام، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا، انتخابات پچیس جولائی کو ہی ہوں گے۔ ایڈیشنل سیکریٹری اختر نذیر کی میڈیا ٹاک، حلقہ بندیوں کا معاملہ بھی عدالت عظمٰی لے جانے کا اعلان کردیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا، شیڈول میں 2 سے تین روز کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے پر بھی سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر کے تمام ریٹرننگ افسر 3 اور 4 جون کو کاغذات نامزدگی وصول نہیں کریں گے۔
اختر نذیر کا کہنا تھا نامزدگی فارم رولز کا حصہ ہونا چاہیئے تھا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے رہنمائی لے گا، ابہام دور کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے، الیکشن کمیشن تسلیم کرتا ہے فارم کی تبدیلی کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے۔