ووٹرز فہرست میں 44 فیصد 35 سال عمر تک کے نوجوان

Last Updated On 28 May,2018 11:54 am

کراچی: ( روزنامہ دنیا) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 ء کے لئے جاری کردہ حتمی ووٹرز فہرست میں تقریباَ 44 فیصد ووٹرز 35 سال کی عمر تک کے نوجوان ہیں، جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ووٹر ز آبادی کے مقابلے میں نصف کی حد کو عبور کر گئے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق 18 سے 25 سال تک کے نوجوانوں کی تعداد کل ووٹرز میں 16.46 فیصد، 26 سے 35 سال تک کے افراد 27.36 فیصد، 36 سے 45 سال تک کے افراد 21.22 فیصد، 46 سے 55 سال تک کے افراد 15.22 فیصد، 56 سے 66 سال تک کے افراد کی تعداد9.70 فیصد اور 66 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 10.02 فیصد ہے۔

مجموعی ووٹرز میں خواتین ووٹرز کی تعداد 44.10 فیصد جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 55.89 فیصد ہے۔ خواتین ووٹرز میں ماضی کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔