اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا ) الیکشن کمیشن نے چپکے سے ویب سائٹ پر انتخابات کی تاریخ 31 جولائی ڈال دی، ذرائع ابلاغ کی نشاند ہی پر چند گھنٹوں بعد ہٹا لی گئی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف حسین نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک آئندہ انتخابات کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا، قانون میں واضح طور پر طریقہ کا رموجود ہے، صدر مملکت الیکشن کمیشن کی مشاورت سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرینگے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا انتخابات کی تاریخ ویب سائٹ پر ڈالے جانے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کیسے ویب سائٹ پر کوئی تاریخ ڈالی گئی ہے۔