کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائشیا میں ہونے والےعام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم مہاتیرمحمد کو برتری حاصل ہے۔
چودہویں عام انتخابات میں کرپشن الزامات میں گھرے وزیراعظم نجیب رزاق تیسرے دور کے لیے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔ ان کے مقابلے میں 2003 میں سیاست سے الگ ہونے والے 92 سالہ سابق وزیر اعظم مہاتیرمحمد کو اس وقت برتری حاصل ہے۔
ملائشیا میں مہاتیرمحمد کے حامی ان کی متوقع کامیابی کا جشن منانے کے لیےسڑکوں پر نکل آئے۔