بیروت (دنیا نیوز ) لبنان میں عام انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، نتائج کا اعلان آج شام متوقع ہے، ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کے اکثریت لینے کا امکان ہے۔
لبنان میں دو ہزار نو کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات میں ووٹنگ کی شرح انچاس اعشاریہ دو فیصد رہی۔ اسمبلی کی ایک سو اٹھائیس نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ لبنان میں ایران حزب اللہ کی حمایت کر رہی ہے جبکہ سابق وزیر اعظم سعد حریری کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے لیکن حال ہی میں سعودی عرب نے لبنان کے معاملات سے ہاتھ کھینچ لیا تھا۔