بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں نو سال بعد پارلیمانی انتخابات منعقد، ایک سو اٹھائیس نشستوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا عمل جاری، یورپی یونین کے مبصرین الیکشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
لبنان میں نو سال بعد پارلیمانی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں اور نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ لبنان کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے پولنگ مراکز کے دروازے کھول دیے گئے ، لبنان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 37 لاکھ ہے۔
پارلیمانی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور 20 ہزار سے زیادہ سیکیورٹی اور فوجی اہل کار مکمل تیار حالت میں ہیں۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق انتخابات کے موقع پر پورے ملک میں ٹرکوں، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے۔
بیرون ملک مقیم لبنانی پہلے ہی اپنے ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں، یورپی یونین کے آبزرورز الیکشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔