اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آر کو مطلوبہ مقدارمیں سیاہی تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کیلئے 5 لاکھ 59 ہزار 125 اسٹیمپ پیڈ جب کہ ان مٹ سیاہی کے 4 لاکھ 6 ہزار 485 مارکر استعمال ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کیلئے کم سے کم 2 لاکھ 30 ہزاران مٹ مارکر، 3 لاکھ 13 ہزاراسٹیمپ پیڈ، سندھ میں 94 ہزار 341 ان مٹ مارکر، 1 لاکھ 32 ہزار 741 اسٹیمپ پیڈ اورخیبرپختونخوا کیلئے 62 ہزار 94 جب کہ بلوچستان کیلئے 20 ہزار 50 ان مٹ مارکر تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں سے پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ کا ڈیٹا 21 مئی تک طلب کرلیا ہے۔