بغداد: (دنیا نیوز) عراق میں ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیا گیا، 10 صوبوں میں وزیراعظم حیدر العابدی کی جماعت النصر کو اپ سیٹ شکست کا سامنا، مقتداالصدر کی جماعت کو برتری حاصل ہو گئی۔
عراق میں داعش کو شکست کے بعد پہلے عام انتخابات میں عراقی وزیراعظم کی جماعت النصر کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق 10 صوبوں میں عراقی رہنما مقتدالصدر کی جماعت کو برتری مل گئی جس کے بعد ان کے حامی جشن منانے سڑکو ں پر نکل آئے اور عراقی جھنڈے اور اپنے رہنما کی تصاویر اٹھائے خوشی کا اظہار کرتے رہے۔