پی ٹی وی کرپشن کیس: شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Last Updated On 01 June,2018 03:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے، سینئر سول جج عامر عزیز نے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

سینیر سول جج عامرعزیز نے ایف آئی اے کی درخواست پر سرکاری ٹی وی کے زرداری دور کے سربراہ اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

ذرائع کے مطابق شاہد مسعود نے بطور ایم ڈی پی ٹی وی مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ کی بدعنوانی کی ، چیئرمین پی ٹی وی کے طور پر کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کیلئے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا جس سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان اٹھنا پڑا۔