اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات سے قبل سیاسی رہنماؤں کو دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں۔ ریاض پیرزادہ نے خورشید شاہ کے چیمبر میں دہائی دی کہ انھیں جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی ہے، لیبیا کے نمبر سے اسلام آباد سے کالیں آتی ہیں۔
سیاسی رہنماؤں کو الیکشن سے قبل دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ آج ریاض پیرزادہ نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے چیمبر میں انھیں بتایا کہ لیبیا کا نمبر اسلام آباد میں استعمال ہو رہا ہے جس سے جان سے مارنے کے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ مجھے فون کر کے فرلان تالپور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف غلط زبان استعمال کی جاتی ہے۔ ان کا خورشید شاہ سے کہنا تھا کہ الوداعی ملاقات کے لئے آیا تھا، سوچا آپ سے دل کی بات کروں۔