کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو سگے بھائی گرفتار

Last Updated On 03 June,2018 09:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس کے ویسٹ انویسٹی گیشن زون ون نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو سگے بھائیوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

کراچی ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ زون ون ذیشان صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان عبدالمالک اور عبداللہ قتل کی واردات میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی ذیشان صدیقی کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی جیل جاچکے ہیں۔