کوئٹہ (دنیا نیوز ) کوئٹہ جناح روڈ پر گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جناح روڈ کے جعفر خان چوک پر کھڑی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے باعث اس میں بیٹھا ہوا شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا اور اس کی بیوی اور بچے محفوظ رہے ۔
لاش کو سول منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرزکے مطابق مقتول کے سر میں ایک گولی ہے جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی ہے ،مقتول کی شناخت امجد علی کے نام سے ہوئی ہے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے ۔