سبیکا کی میت کل امریکہ سے روانہ کی جائے گی

Last Updated On 20 May,2018 11:08 am

ٹیکساس (دنیا نیوز ) ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی سبیکا کی میت کو کل امریکہ سے پاکستان لایا جائےگا۔

سبیکا کی ناگہانی وفات پر اس کے اہلخانہ کے علاوہ گھر پر آنے والے عزیز و اقارب اور دوست بھی دل گرفتہ ہیں۔ سبیکا کی وفات پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے اور سب سبیکا کے والدین سے اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔