کھانا دیر سے دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

Last Updated On 09 May,2018 05:31 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں چوکی رنیال کی حدود میں بھائی نے مبینہ طور پر کھانا دینے میں دیر کرنے پر بہن کو قتل کردیا، نعش ہسپتال منتقل ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

راولپنڈی میں رنیال چوکی کی حدود میں بروقت کھانا نہ دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کرڈالا۔ حمیرا کی لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی گئی، جہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ملزم حنیف فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے قتل کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔