راولپنڈی: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ایک اور وکٹ گر گئی۔ راولپنڈی سے سابق ایم پی اے شہریار ریاض نے اپنی جماعت کو خیر باد کہتے ہوئے تحریکِ انصاف کو جوائن کر لیا ہے۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار ریاض نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق ایم پی اے شہریار ریاض نے 2008ء میں راولپنڈی کے حلقہ پی پی 12 سے (ن) لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا۔ شہریار ریاض بنیادی طور پر بزنس میں ہیں۔ انہوں نے امریکا سے بی بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ شہریار ریاض سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ سپورٹس کے ممبر بھی رہے۔