لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم بخاری لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصویر میں نعیم بخاری کو نیم بے حوشی کی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
حادثے کے بعد نعیم بخاری کو لندن کے سینٹ میریز ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹڑز کے مطابق نعیم بخاری کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی نگہداشت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:نعیم بخاری انڈر گراؤنڈ سٹیشن پر گر کر زخمی
یاد رہے تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما نعیم بخاری دورہ لندن کے دوران گر کر زخمی ہوئے، حادثہ لندن انڈر گراؤنڈ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر پیش آیا۔ نعیم بخاری کو سر اور پسلیوں والے حصے میں چوٹیں آئیں۔
نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے۔ عمران خان نے نعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نعیم بخاری کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔