لندن میں زخمی ہونے والے پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کی ویڈیو سامنے آگئی

Last Updated On 05 May,2018 02:29 pm

(ویب ڈیسک) لندن میں زیر علاج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کی سینٹ میریز ہسپتال سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں وہیل چئیر پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

موبائل سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعیم بخاری کے ہاتھ اور آنکھ پر چوٹوں کے واضح نشانات نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نعیم بخاری لندن انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر دو مئی کوگر کر شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان کا سر پر شدید چوٹ آئی تھی اور پسلیوکے فریکچر ہونے کی بھی اطلاعات تھیں۔ حادثے کے بعد نعیم بخاری کو لندن کے سینٹ میریز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم چوٹیوں کی مرہم پٹی وقفے وقفے سے ہوتی رہے گی۔