راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ ملکی معاملات اور پارٹی امور پر گفتگو کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:نواز، شہباز حساب کیلئے بیٹھے تو میرا قرض انکی طرف نکلے گا: نثار
یاد رہے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اختلافات کے بعد چوہدری نثار کئی بار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کر چکے ہیں جس میں وہ ان خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔ چوہدری نثار کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا اگر نواز شریف اور شہباز شریف بھی حساب کے لئے میرے ساتھ بیٹھیں تو میرا قرض ان کی طرف نکلے گا، آج چیونٹیوں کے بھی پر نکل آئے ہیں اور کچھ چیونٹی نما لوگ مجھے سیاست سکھانے نکلے ہیں، میڈیا میں اس لئے کم آتا ہوں کہ پارٹی کے ساتھ میرا مسئلہ چل رہا ہے۔
چوہدری نثارنے کہا اس وقت مشکل ترین حالات ہیں اور ملک کی کسی کو فکر نہیں، جب سول ملٹری تنازع ہوا میں فرنٹ لائن میں ہوتا تھا، اس بار بھی مشکل وقت میں پارٹی قیادت کو اچھا مشورہ دیا، میں سب سے پہلے مسلمان ، اس کے بعد پاکستانی ، پھر سیاست دان ہوں، سیاست میں مسلم لیگ نون کی ایک ایک اینٹ میں نے رکھی، ٹیکسلا کے لوگو یاد رکھنا میرے کردار سے آپ کو شرمندگی نہیں ہو گی، سیاست عزت کے لیے کرتا ہوں۔