اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان نے کوئی رابطہ نہیں کیا، نون ہو یا ش لیگ دونوں ہی قبول ہیں۔ چودھری نثار کی دنیا نیوز سے گفتگو، پارٹی سے منفی پیغامات کا سلسلہ نہ رکا تو ہوسکتا ہے خاموش نہ رہوں۔
دنیا نیوز پر چودھری نثار کے سنسنی خیز انکشافات، عمران خان یا تحریک انصاف نے کوئی رابطہ نہیں کیا، 34 سال سے پارٹی میں تھا اور اب بھی ہوں۔ نون لیگ ہو یا ش لیگ دونوں ہی قبول ہیں۔ ناراض لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ نوازشریف جیل گئے تو پارٹی کو بہت نقصان ہوگا۔ پارٹی سے منفی پیغامات کا سلسلہ نہ رکا تو ہوسکتا ہے خاموش نہ رہوں۔
چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نوازشریف کی گاڑی سے اترنے والا اوٹ پٹانگ بیانات دیتا ہے، نون کا شین بننا قبول ہے لیکن مسلم لیگ ایم اے کے ساتھ کام کرنا ناممکن ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس میں مریم نواز کا نام نہیں تھا۔ چودھری نثار نے یہ تمام انکشافات دنیا نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف ابراہیم راجہ سے خصوصی گفتگو میں کیے۔