راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کانسٹیبل عطیہ بتول کو بم ڈسپوزل سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کانسٹیبل کو بم ڈسپوزل سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس خاتون کانسٹیبل کا تعلق راولپنڈی پولیس سے ہے۔ خاتون کانسٹیبل عطیہ بتول کو بم ڈسپوزل سکواڈ راولپنڈی کے انچارج اور ماسٹر ٹرینر ہیڈ کانسٹیبل وقار حسین تربیت دے رہے ہیں، یہ تربیت 4 ہفتے پر مشتمل ہو گی۔
یاد رہے کہ راولپنڈی پولیس میں بم ڈسپوزل سکواڈ 2009ء میں تشکیل دیا گیا تھا۔ امریکی انسداد دہشتگردی کے ادارے کے بم ڈسپوزل سکواڈ کے ماہرین نے پہلے مرحلے میں وقار حسین سمیت 4 اہلکاروں کو تربیت دی تھی، بعد ازاں سکواڈ میں 2 مزید اہلکاروں کا اضافہ کیا گیا۔