کراچی: (دنیا نیوز) پولیس رمشہ قتل کیس میں ملوث ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کرسکی، تفتیش میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔
30 اپریل کو نیو کراچی میں قتل ہونے والی لڑکی رمشہ کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے، پولیس نے مقتولہ کے موبائل کی فرانزک رپورٹ حاصل کرلی۔ پولیس کے مطابق دوران تفیتش کئی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رمشہ کا قتل رات 2 بجے سے 3 بجے کے درمیان ہوا، تیز دھار آلے سے قتل ہونے والی رمشہ مارکیٹنگ جاب کرتی تھی۔ موبائل سے ملنے والے کال ڈیٹا کے مطابق رمشہ کی دوستی مبینہ طور پر بیک وقت درجنوں افراد سے تھی، جن سے وہ فون پر بات کرتی تھی۔ قتل کی رات رمشہ 30 لڑکوں سے بات کر رہی تھی۔
پولیس کے مطابق واردات کے روز رمشہ کے موبائل سے 4 ہزار 700 میسیجز موصول اور بھیجے گئے۔ فرانزک ڈیٹا کے مطابق اس روز رمشہ نے مختلف اوقات میں پانچ لڑکوں سے ملنا تھا۔ جس لڑکے سے بھی رمشہ کی دوستی تھی اس سے وہ گھر پر بھی ملتی تھی۔ پولیس کے مطابق رمشہ کی والدہ اس کے تمام معاملات سے بخوبی آگاہ اور رازدار تھی، جبکہ رمشہ کی والدہ لبنٰی کا بھی ایک بوائے فرینڈ ہے جس سے وہ شادی بھی کرنے والی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔