قندوز: (دنیا نیوز) افغانستان کے صوبے قندوز میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملے میں 19 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
قندوز میں دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملے میں 19 پولیس اہلکار جاں بحق، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق جوابی حملے میں 8 طالبان بھی مارے گئے۔ دونوں حملے طالبان کے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد کیے گئے۔ واضح رہے کہ جنگ بندی 27 رمضان المبارک سے عید کے پانچویں دن تک برقرار رہے گی۔