باجوڑ (دنیا نیوز ) باجوڑ میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ، پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔
اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار باجوڑ اور قمر الدین کے قریب مغربی سرحد پر باڑ لگانے کا کام کر رہے تھے کہ اسی دوران سرحد پار سے فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔
پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔