نواز شریف نے اداروں پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی :لارڈ نذیر

Last Updated On 13 May,2018 10:12 am

اسلام آباد (دنیا نیوز ) برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ نذیر نے کہا ہے نواز شریف نے قومی اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، ممبئی حملوں میں بھارت خود ملوث ہے۔

بھارت میں سابق پاکستانی سفیر عبدالباسط کہتے ہیں ایسے بیانات ملک کے لیے نقصان دہ ہے، نواز شریف کو تمام حقائق کا علم ہے، اس کے باوجود ایسی باتوں سے افسوس ہوا۔ نوازشریف کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے رکن برطانوی ہاؤس آف لارڈز نذیر نے بیان کو افسوسناک قرار دیا۔

انہوں نے کہا ممبئی حملوں میں خود بھارت ملوث ہے، پاکستانی اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی ہے، کسی سیاست دان کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے، دوسری طرف بھارت میں تعینات پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر بات کرتے ہوئے نواز شریف بطور وزیر اعظم متذبذب رہے، تمام حقائق جاننے کے باوجود ایسے بیانات ملک کیلئے نقصان دہ ہیں۔

پاکستان بھر میں سینئر تجزیہ کاروں نے بھی نواز شریف کے بیان پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔