پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے میں القاعدہ کے ملوث ہونے کا شبہ
موغادیشو (نیٹ نیوز ) موغا دیشو میں فٹبال میچ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جس وقت شہری فٹبال میچ دیکھنے میں مصروف تھے۔ دھماکے کے بعد پولیس اہلکار اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور اس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کا نشانہ میچ دیکھنے کیلئے آنے والی اہم شخصیات تھیں جو دھماکے کے وقت وہاں موجود نہیں تھیں ، انہوں ںے کہا کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہ بھی کہنا تھا کہ دھماکوں میں القاعدہ کا الشباب گروپ ملوث ہے جو اس سے قبل بھی ایسی وارداتیں کر چکا ہے۔ ا گروپ کی صومالیہ حکومت سے دیرینہ چپقلش ہے جس کی بنیاد پر یہ گروپ موغادیشو کے کئی علاقوں میں ماضی میں بھی ایسی کارروائیاں کرتا رہا ہے۔ یہ لوگ اس علاقے میں اپنے قوانین نافذ کرنا چاہتے ہیں اور کئی بار بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی علاقے میں لا چکے ہیں۔ صدر محمد عبداللہ محمد کا کہنا ہے کہ ال شباب نامی تنظٰیم ان کی واحد دشمن ہے جو ماضی میں کئی تخریب کاری کی وارداتیں کر چکی ہے۔