بلوچستان: فورسز کی کارروائی، دہشتگرد گروہ کا سرغنہ گرفتار

Last Updated On 03 April,2018 09:30 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور ایف سی کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔ گرفتار مجرم نے دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کیخلاف ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے فضل حق نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جو پولیس، ایف سی اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی 11 کارروائیاں کرنے والے گروہ کا سرغنہ تھا۔ دہشتگرد نے اپنے جرائم سے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

صوبائی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا دہشتگرد کی گرفتاری کے بارے میں کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک درجن سے زائد خودکش حملے ناکام بنا دیے۔ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔ پاکستان سے متصل افغان علاقہ سپن بولدک میں دہشت گردوں کو را اور این ڈی ایس کی سرپرستی میں تربیت دی جاتی ہے اور وہ دہشت گرد پاکستان میں کاروائیاں کرتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ نہتے افراد کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے۔ دہشت گرد جب اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوتے تو معصوم افراد کو نشانہ بناتے ہیں۔

 

Advertisement