کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے قندہاری بازار میں ٹیکسی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
مقامی پولیس کے مطابق قندہاری بازار میں منان چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے عملدار روڈ سے ہزارہ ٹاؤن جانے والی ٹیکسی پر فائرنگ کردی، جس پر ڈرائیور نے ہمت کر کے گاڑی بھگائی، فائرنگ سے پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا ایک شخص نظر حسین موقع پر جاں بحق اور گل حسن زخمی ہوگیا۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ کہ نتیجہ میں ڈرائیور اور ایک خاتون معجزانہ طورپر محفوظ رہے، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خالی خول جمع کیے ہیں اور قتل عام کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ قتل ہونے والے شخص کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔