راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پر کئے جانے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیاں تباہ کرنے کی کوشش تھا۔
آرمی چیف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے مسیحی بھائیوں پر کئے گئے حملے کا مقصد مذہبی منافرت پھیلانا ہے۔ سپہ سالار نے مزید کہا کہ حملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی فورسز کا مؤثر ردعمل قابل تحسین ہے اور ہم ایسے شیطانی ہتھکنڈوں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے ہمیشہ متحد اور ثابت قدم رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: دہشتگردوں کا چرچ پر حملہ، 9 افراد جاں بحق
یہ بھی پڑھیں: چرچ حملہ: 1 دہشتگرد مارا گیا، 1 نے خود کو اڑا لیا، 1 فرار، ڈی این اے سیمپلز محفوظ
“Quetta church attack targeting our brotherly Christian Pakistanis is an attempt to cloud Christmas celebrations / create religious cleavages. Effective response by LEAs is commendable. We stay united and steadfast to respond against such heinous attempts” COAS.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 17, 2017
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے