صادق سنجرانی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا تحریک انصاف سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

Last Updated On 13 March,2018 06:53 pm

نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی اور سینیٹ الیکشن میں حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔ عمران خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بننا تاریخی واقعہ ہے، اس پر بے حد خوشی ہے۔ اقتدار میں آ کر بلوچستان کا احساسِ محرومی دور کرنے اور ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔