کرم ایجنسی: (دنیا نیوز) کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر دوسری جانب سےفائرنگ، دو ایف سی جوان شہید، پانچ زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے افغان شہریوں کے جانی نقصان کے پیش نظر جوابی اقدام نہیں کیا۔
افغانستان سے پاک فوج پر ایک اور بزدلانہ وار، کرم ایجنسی میں ایف سی جوانوں پر سرحد پار سے ہونے والی دشمن کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی جوانوں پر سرحد پار افغانستان کےعلاقے سے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ سرحد پر باڑ لگانے کیلئے مقامات کا معائنہ کر رہے تھے۔
اشتعال انگیز کارروائی کے باوجود پاک فوج نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد افغان شہریوں کا جانی نقصان ہونے سے بچنا تھا۔