داعش کا پاکستان میں وجود نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ عدالت نے حکم دیا تو خادم رضوی کو گرفتار کرنا چاہیے، حکومت کو عدالتی فیصلے پرعمل کرنا چاہیے، ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ الیکشن بر وقت ہوں، باجوہ ڈاکٹرائن صرف سکیورٹی سے متعلق ہے، آرمی چیف نے 18 ویں ترمیم سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔
ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سوات میں عوام کے مطالبے پر چھاؤنی بنائی، 2008 میں سوات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی تھیں، بلوچستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی، داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں، مردم شماری موجودہ حکومت نے کرائی، حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن نے کرائیں فوج کا کردار نہیں، کسی قانون کو بنانا اور ترامیم کرنا پارلیمنٹ کی صوابدید ہے، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ہو رہی ہے، آزادی کی تحریک دہشت گردی نہیں، عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے، کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملنا چاہیے۔