یوم پاکستان کی تقریب کو کامیاب بنانے پر ترجمان پاک فوج کا پیغام

Last Updated On 24 March,2018 06:14 pm

ترجمان پاک فوج نے یوم پاکستان پر قومی مہم میں شامل تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرنے والوں نے اس قومی دن کو چار چاند لگا دیئے۔ یوم پاکستان کی تقریب کو کامیاب بنانے پر ترجمان پاک فوج نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی متحد ہوکر چلیں گے۔ 

واضح رہے کہ 23 مارچ کو ملک بھر میں یوم پاکستان انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا۔

Advertisement