یوم پاکستان پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےقوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ قرارداد پاکستان آزادی کی جدوجہد میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے, آج بھی اسی اتحاد کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ 23 مارچ 1940 کو دیکھنے میں آیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نےاس عزم کا اظہار کیا کہ آزادی کی نعمت کے تحفظ کیلئے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیر سگالی کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا کر قائد اعظم اورعلامہ اقبالؒ کا خواب پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔