بلوچستان میں بھی یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ ڈیرہ بگٹی میں شہریوں کی جانب سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں قبائلی اور سیاسی عمائدین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد شامل تھی۔
شرکا ریلی کے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھے، اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ ریلی سنگسیلہ موڑ سے شروع ہو کر پاکستان چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ نصیر آباد، خضدار، بارکھان، سبی، ڈیرہ مراد جمالی، اوستہ محمد، دالبندین، نوشکی میں بھی یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا۔ لورالائی میں ایف سی، انتظامیہ، پولیس اور عوام کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔