بیجنگ: (دنیا نیوز) ندی نالوں میں طغیانی،سڑکوں پر آمدورفت میں مشکلات کا سامنا، بارش سےفصلیں بھی متاثر ہوئیں، ریسکیوحکام نے کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
ریسکیو حکام نے کشتیوں کے ذریعے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، بارشوں سے ہزاروں ایکڑ پرمحیط فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں، بارشوں کے باعث سڑکوں کا رابطہ شہروں سے منقطع ہو گیا۔ راستے کھولنے کے لئے آنے والا بلڈوزر بھی مٹی میں دھنس گیا۔