اسلام آباد، راولپنڈی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Last Updated On 10 April,2018 06:04 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کافی وقت تک تک محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر کیا تھی۔ زلزلے کے باعث کوئی مالی و جانی نقصان نہیں ہوا۔