جاپان میں زلزلے سے متعدد سڑکیں ٹوٹ گئیں

Last Updated On 09 April,2018 01:16 pm

مغربی علاقوں میں آںے والے زلزلے سے کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، کئی مقامات پر گھروں میں پانی کی فراہمی متاثر

ٹوکیو (دنیا نیوز ) جاپان کے مغربی علاقوں میں پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ،عمارتوں کو نقصان پہنچا، سڑکیں ٹوٹ گئیں۔ میڈیا کا کہنا ہے اب تک چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جاپان میٹ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات گئے محسوس کئے گئے، زلزلہ دس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے سے شیمانے کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ عمارتوں کو نقصان پہنچا، سڑکیں ٹوٹ گئیں جبکہ وسیع علاقے میں گھروں کو پانی سپلائی رک گئی۔ جاپان میٹ ایجنسی کا کہنا ہے کم شدت کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement