پانچ سابق امریکی صدور ہاروی متاثرین کی امداد کیلئے سرگرم

Published On 08 Sep 2017 11:37 AM 

باراک اوباما ، جارج ڈبلیو بش ، بل کلنٹن ، جارج ایچ ڈبلیو بش اور جمی کارٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی مدد کریں

نیویارک (دنیا نیوز ) امریکا کے پانچ سابق صدور سمندری طوفان ہاروی کے متاثرین کی مدد کے لیے میدان میں آگئے ، پانچوں ون امریکا اپیل مہم میں متاثرین کے لیے فنڈ جمع کریں گے ۔ سابق صدر باراک اوباما ، جارج ڈبلیو بش ، بل کلنٹن جارج ایچ ڈبلیو بش اور جمی کارٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی مدد کےلیے آگے بڑھیں اور فنڈ جمع کریں ۔

سمندری طوفان ہاروی نے ٹیکساس سے لوزیانا تک ہزاروں گھر اور بزنس تباہ کرکے رکھ دیا ۔ پچاس سال کے اس بدترین طوفان میں ساٹھ لوگ ہلاک ، دس لاکھ بے گھر جبکہ دو لاکھ تین ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ۔ معاشی نقصان کا اندازہ ایک سو اسی بلین ڈالر لگایا گیا ہے ۔