لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، ملاکنڈ ایجنسی، سوات، دیر بالا، نوشہرہ، رسالپور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔