خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں زلزلہ، لوگ گھروں سے نکل آئے

Last Updated On 09 May,2018 03:19 pm

سوات: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

خیبر پختونخواہ کےمتعدد علاقوں سوات، ہنگو، چارسدہ، صوابی،مانسہرہ، بنوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، قبائلی علاقہ جات ملاکنڈ، خیبرایجنسی، اورکزئی، کرم ایجنسی میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز بنوں سے 20 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔