پشاور: (دنیا نیوز) نیب خیبرپختونخوا نےعمران خان ہیلی کاپٹر سکینڈل میں وزیراعلی پرویزخٹک کو آج طلب کرلیا۔
نیب خیبرپختونخوا نے عمران خان ہیلی کاپٹر سکینڈل میں تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر نیب نوید اختر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی نے نیب ہیڈکوارٹر سے وزیراعلی پرویز خٹک کے خلاف تحقیقات کی منظوری کے لئے درخواست دی جیسے منظور کر لیا گیا۔
تحقیقاتی کمیٹی نے وزیراعلی کو تحقیقات کے لئے آج نیب خیبرپختونخوا میں طلب کیا ہے جہاں پر ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالنامہ بھی تیار کر لیا گیا۔ نیب خیبرپختونخوا سرکاری ہیلی کاپٹر کے نجی استعمال اور عمران خان کے استعمال سے متعلق پہلے بھی سیکرٹریز اور سول ایوی ایشن سے تحقیقات کر چکی ہے۔