لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب صاف پانی کمپنی سکینڈل میں ملوث ہونے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شہباز شریف کے داماد علی عمران سے ساڑھے تین گھنٹے نیب لاہور آفس میں پوچھ گچھ کی گئی۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران سے قومی احتساب بیورو (نیب) آفس لاہور میں ساڑھے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی لیکن وہ بعض سوالات کے جواب نہ دے سکے۔ ان سے سوال پوچھا گیا کہ کروڑوں روپے کے فنڈز پاور ڈویلپمنٹ کمپنی نے آپ کے اکاؤنٹ میں کیوں منتقل کئے؟ پاور ڈویلپمنٹ کے سابق سی ایف او نوید اکرام نے بتایا کہ 13 کروڑ آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے۔
نیب ذرائع کے مطابق لی عمران نے کچھ سوالات کے جوابات کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔ ضرورت پڑی تو علی عمران کو دوبارہ بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔