شہباز شریف کی ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے: عمران خان

Last Updated On 27 April,2018 07:17 pm

پشاور: (دنیا نیوز) عمران خان کا کہنا ہے شہباز شریف کی ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے، کچھ احمق حکمرانوں نے سوچا سڑکیں اور پل بنانے سے معاشرہ اوپر چلا جاتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام نے تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا ہے، تعلیم کی وجہ سے دیگر اقوام آگے نکل گئیں، نوجوانوں کو دیکھ کر لگتا ہے پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا اصول کے ساتھ ہی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے، ایک غلام معاشرہ کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا، میرٹ کی وجہ سے قومیں اوپر جاتی ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے ایک وقت میں مسلمان سب سے آگے تھے، آج مغرب ہم سے آگے کیوں چلا گیا ؟ آج کے ایشین ٹائیگرز اس وقت ہم سے پیچھے تھے۔