تحریکِ انصاف کے تین اراکینِ اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

Last Updated On 26 April,2018 05:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے تین اراکینِ خیبر پختونخوا اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے یہ اعلان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں کیا۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سے یہ ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی میں زاہد درانی، عبید مایار اور نگینہ خان شامل ہیں۔