ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Last Updated On 17 June,2018 08:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ڈی جی خان سے 42 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا۔

ملتان میں ریسکیو انچارج ڈاکٹر کلیم کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ریسکیو کو الرٹ کر دیا گیا لیکن تاحال کسی قسم کی ایمرجنسی رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔